اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بعض لوگوں کو رات گئے تک جاگنے کی عادت ہوتی ہے اور اگرچہ گھر والے انہیں اکثر کوستے رہتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انہیں ایک بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ جریدے ہفنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات دیر تک جاگنے کی عادت کے مالک لوگ جلد سونے والوں کی نسبت زیادہ سمارٹ ، ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ رات کو جلدی سونا اور صبح جلد بیدار ہونا انسانی ارتقاءکا حصہ ہے، اور جو لوگ اس ارتقائی روایت کو توڑتے ہوئے رات کو دیر تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے بیدار ہوتے ہیں ان کا دماغ نسبتاً زیادہ تخلیقی اور ذہین ہوتا ہے۔ سپین کی یونیورسٹی آف میڈرڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج 1000 طلبا کی نیند کی عادات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں۔
تحقیق کے دوران شرکاءکی نیند کی عادات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے بعد انہیں ذہانت کے تین مختلف ٹیسٹ دئیے گئے جن میں دیر سے سونے والوں کی کارکردگی واضح طور پر بہتر رہی۔تحقیق کی سربراہ مرینہ گیامپیٹرو کا کہنا ہے کہ اگرچہ جلد سونے اور جلد بیدار ہونے والے نظم وضبط میں بہتر ہوتے ہیں اور اپنے روز مرہ کام باقاعدہ طریقے سے کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، لیکن جو لوگ رات گئے تک جاگتے رہتے ہیں اور دن کو دیر سے اٹھتے ہیں، وہ روایت شکن ہوتے ہیں اور عموماً ان کا ذہن اختراعات اور تخلیقات کی طرف مائل رہتا ہے۔
رات دیر تک جاگنے والوں کےلئے خوشخبری
21
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں