اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یک خون کا قطرہ آپ کی قسمت کا فیصلہ کرتاہے !آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ذیابیطس ، مرض رینو (تشنج)، مرض برگر سمیت دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیلئے ہاتھ کی انگلی سے ایک قطرہ خون لیا جاتاہے۔حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ہاتھ کی انگلی کے ایک قطرہ خون سے کیے گئے ٹیسٹ کو غلط قرار دیاہے اور کہاہے کہ ٹیسٹ کے لیے انگلی سے لیا گیا ایک قطرہ خون زیادہ تر غلط رہنمائی اور غلط نتائج بھی دیتاہے۔تحقیق میں یہ بات ثابت کی گئی ہے کہ ماہرین صحت بیماری کی صحیح تشخیص کیلئے انگلی سے کم ا زکم 6سے 8قطرے خون لیں۔امریکی رائس یونیورسٹی کے محقق ریبیکا رچرڈ کورٹم نے کہاکہ ابتدائی تحقیق میں چند حیرت انگیز نتائج حاصل کرنے کے بعد ہم نے اس پر غور کرنا شروع کردیا۔یہ تحقیق امریکی جریدے کلینیکل پیتھالوجی میں شائع ہوئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں