اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فصلوں کو محفوظ رکھنے والا روبوٹ تیار

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جرمن کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے کہ جو فصلوں میں خود سے اگنے والی مضر جڑی بوٹیوں کو درستگی سے ختم کرکے فصلوں کو نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔اسے جرمن کمپنی کے ڈیپ فیلڈ روبوٹکس نے محکمہ خوراک اور چند یونیورسٹیوں کے تعاون سے بنایا ہے، یہ روبوٹ ناقابلِ یقین تیزی سے گھاس پھوس اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرتا ہے اور اگر انہیں ختم نہ کیا جائے تو وہ فصلوں کی غذائیت اور توانائی چوس لیتے ہیں اوریوں فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
روبوٹ کا خصوصی نظام ایک سینٹی میٹر تک کی بھی گھاس پھوس جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے اور ایک سیکنڈ میں دو تنکوں کو کاٹتا ہے اور کوئی انسان بھی اس رفتار کو نہیں پہنچ سکتا، روبوٹ کی جسامت ایک چھوٹی کار کے برابر ہے اور اس میں لیزر ریڈار وڑن سسٹم ہے، یہ گھاس پھوس اکھاڑنے کا فیصلہ مصنوعی ذہانت ( آرٹیفشل انٹیلیجنس) کی بنیاد پر کرتا ہے اور اس کا نظام ایک کارآمد پتے اور ایک بے کار گھاس میں تمیز کرسکتا ہے۔ دنیا بھر میں درانتیوں سے گھاس اور جڑی بوٹیوں کو صاف کیا جاتا ہے جب کہ انہیں مارنے کی دوا مہنگی ہوتی ہیں اور خطرناک اثرات مرتب کرتی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ جب اس روبوٹ کو گاجروں کے کھیت میں استعمال کیا گیا تو 90 فیصد گھاس پھوس کو بہت تیزی سے صاف کردیا جب کہ اب یہ روبوٹ دوسرے کھیتوں میں ا?زمایا جارہا ہے اور یہ 24 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…