اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جاپان میں تیار کیے گئے اس میگا فون کا نام میجک یعنی جادو کام نام دیا جارہا ہے جو ہاتھوں ہاتھ جاپانی الفاظ کو انگریزی سمیت 3 زبانوں میں ترجمہ کرکے لوگوں کو سناتا ہے۔جاپانی کمپنی نے اس انوکھے میگا فون کو ”میگافونیاکو“ کا نام دیا ہے جو میگا فون اور ترجمے کے جاپانی لفظ کا کا ملاپ ہے، جیسے ہی کوئی اس میگا فون میں جاپانی زبان میں کچھ کہتا ہے وہ اسے خودکار انداز میں انگریزی، چینی اور کوریائی زبان میں ترجمہ کرتا ہے۔ کمپنی نے اس پر ٹچ اسکرین کا اضافہ کیا ہے جس میں تین زبانوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، جاپان میں آنے والے سیاحوں کے لیے یہ ایک حیرت انگیز ایجاد ہے کیونکہ جاپان میں انگریزی بولنے والے افراد کی تعدادکم ہے۔کمپنی نے آئندہ کے لیے میگافون کے ساتھ گلے میں پہنا جانے والا ایک آلہ بھی تیار کیا ہے جو انٹرنیٹ سے جڑ کر کلاو¿ڈ پر موجود بہترین ترجمے سے انتخاب کرکے اسی مشینی آواز میں سناتا ہے۔ اس اضافے سے میگافون سے 3 کی بجائے 10 زبان میں ترجہ کرسکے گا۔ جاپانی کمپنی 2020 میں ہونے والے اولمپک گیمز میں اس کثیرزبانی مترجم میگافون کو متعارف کرانے کی خواہشمند ہے۔کمپنی کے کا کہنا ہےکہ میگا فون کےعلاوہ ایسی ایپس پر بھی کام ہورہا ہے جو اشاروں کی زبان کو الفاظ میں تبدیل کرسکیں گی اور اس طرح سماعت سے محروم افراد کو بھی ا?واز مل سکے گی اور اس پر بہ یک وقت کئی ادارے کام کررہے ہیں تاہم اب تک ٹیکسٹ کو ترجمہ کرکے سنانے والے سافٹ ویئرز کی کارکردگی اتنی تسلی بخش نہیں رہی۔