پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا انوکھا واقعہ، کیا کرکٹ میں ایسا بھی ہو سکتا ہے؟

datetime 5  جنوری‬‮  2015 |

کیپ ٹاؤن: ویسٹ انڈین اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی اننگ کی پہلی گیند پر سات رنز بنا ڈالے۔

نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو اپنی دوسری اننگ شروع کی۔

بریتھ ویٹ پہلے شاٹ پر تین رن کے لیے تیزے سے دوڑے لیکن اس دوران وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے گیند باؤلنگ اینڈ کی جانب تھرو کی جو وکٹوں پر لگنے کے بجائے باؤنڈری تک جا پہنچی اور اس طرح بریتھ ویٹ نے سات رنز بنا ڈالے۔

کرکٹ میں اعدادوشمار کے جنوبی افریقی ماہر اینڈریو سامسن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی بلے باز نے ٹیم کے پہلے رن کے لیے ہی سات رنز بٹور لیے ہوں۔

تاہم براتھ ویٹ بدقسمت رہے اور صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 92 رنز کی قابل ذکر برتری حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں 329 رنز بنائے جس کے جواب میں اے بی ڈی ویلیئرز کے شاندار 148 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 421 رنز بنائے۔

افریقی ٹیم کی جانب سے کپتان ہاشم آملا 63، فف ڈیو پلیسی 68 اور الویرو پیٹرسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ — اے ایف پی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…