ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

حرم مکہ میں اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کا آغاز ہوگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا ض (نیوزڈیسک)سعودی حکومت نے حجاج ومعتمرین کو بہتر خدمات اور سہولیات مہیا کرنے کے لیے جدید آلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی سے استفادے کا ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔حرمین شریفین کے نگراں ادارے اور سعودی عرب میں کام کرنے والے ٹیلی کام کمپنی “اتصالات” نے مشترکہ طور پر حجاج ومعتمرین کو حرم شریف میں الیکٹرانک اسمارٹ سروز مہیا کرنے کے ایک نئے منصوبے پر دستخط کیے ہیں غیرملکی میڈیا نے عرب اخبار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کی مدد سے حرم کی حدود میں موجود کوئی بھی حاجی، زائر یا معتمر اپنی موجودگی کے بارے میں احباب کو آگاہ کر سکے گا۔ اس کے ساتھ یہ سروس حرم میں حج وعمرہ کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں کے لیے مددگار ہو گی۔رپورٹ کے مطابق مکہ میں حرمین شریفین منتظمین اور اتصالات کے عہدیداروں نے ایک اجلاس کے دوران مسجد حرام میں اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری دی۔ ۔ منصوبے کے تحت مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب بھی شامل ہے۔اسمارٹ الیکٹرانک گیٹ لگنے سے حرمین شریفین کے نگراں ادارے کو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی میں بھی سہولت ملے گی۔ اس سہولت سے نہ صرف حجاج ومعتمرین مستفید ہوں گے بلکہ فلاحی اداروں کے کارکن، حرم کی حدود میں مقیم شہری، سول سیکٹر سے وابستہ افراد اور طلباء بھی استفادہ کر سکیں گے۔مسجد حرام میں اسمارٹ الیٹکرانک سروسز پر غور وخوض کے لیے نگراں ادارے نے حال ہی میں جدید مواصلاتی سہولیات کے حوالے سے دوسرے اداروں کے ساتھ کئی اجلاس بھی کیے ہیں۔ ان اجلاسوں میں بھی منصوبے کے تکنیکی اور فنی پہلوؤں پر غور کیا گیا



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…