اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گوگل انسداد اجارہ داری محکمے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا‘

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آئی ٹی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ روس میں بعض موبائل فونز میں اینڈروئڈ ایپلکیشن پہلے سے انسٹال کرنے کے خلاف فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گا۔روس کی وفاقی انسدادِ اجارہ داری کے محکمہ نے کہا ہے کہ گوگل اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کی کمپنوں کو ایپس ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے بارے میں احکامات دے رہا ہے۔زیادہ تر مسئلہ یو ٹیوب، گوگل کی فوٹوگرافی اور میپ یا نقشوں کے اپیلکیشن سے متعلق ہے۔دوسری جانب گوگل کا کہنا ہے کہ کسی بھی کمپنی کو اپیلکیشن ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے بارے میں نہیں کہا گیا اور روس میں ا±س کی سروسز کو بہت سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
رواں سال ستمبر میں روس کی انسدادِ اجارہ داری کے محکمے نے گوگل کو موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ معاہدے میں تبدیلی کے لیے 18 نومبر تک کا وقت دیا تھا۔ادارے کا کہنا تھا کہ ایسے نہ کرنے پر گوگل کو سنہ 2014 میں روس کی مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدن کا 15 فیصد جرمانے کی صورت میں ادا کرنا ہو گا۔گوگل نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا اور اب اپنے روسی بلاگ پر وضاحت جاری کی ہے۔ ’ہم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور وضاحت کریں گے کہ یہ کیوں بے بنیاد ہے۔‘گلوگل نے اپنی اینڈروئڈ اپیلیکشن کے ساتھ مواقف رویے کے الزام پر کہا کہ اس کے بہت کم شواہد ملے ہیں اور گوگل نے اپنی دلیل کی حمایت میں پانچ وضاحتیں بھی دی ہیں۔روس کے انسدادِ اجارہ داری کے محکمے نے گوگل کے اعلان کے بعد اپنا ردِعمل جاری نہیں کیا۔ تاہم روسی سرچ انجن ینڈکس کا کہنا ہے کہ وہ عوامی سماعت میں گوگل کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ ’ینڈکس اس معاملے پر اپنی پوزیشن سے متعلق ہر نکتے پر پراعتماد ہے۔‘



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…