اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سیلفی اسٹک کی جگہ اب ایک نوجوان نے طویل سیلفی بازو تیار کیا ہے جس کے سرے پر مصنوعی ہاتھ بھی نصب کیا گیا ہے۔جاپانی شہری مانسون نے سیلفی اسٹک سے مایوس ہوکر لمبے مصنوعی بازو بنائے ہیں جو لمبی آستینوں والی قمیض میں چھپ جاتا ہے۔ اگرچہ یہ مضحکہ خیز ایجاد ہے لیکن مانسون کے مطابق یہ سیلفی اسٹک کا بدل ثابت ہوسکتے ہیں جنہیں اٹھائے پھرنے میں دقت ہوتی ہے۔ سیلفی بازو کے سرے پر ایک مصنوعی ہاتھ ہے جس سے اسمارٹ فون چپک سکتا ہے اور اس طرح تصویر لی جاسکتی ہے۔مانسون کے مطابق جب وہ سیلفی اسٹک سے تصاویر لیتے تھے تو کئی مقامات پر اسٹک پر پابندی عائد تھی جب کہ اسٹک کو لوگ عجیب نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن یہ سیلفی بازو اس سے بھی عجیب شے ہے۔ انہوں نے ہلکے پلاسٹک سے بنے بازو کو چھپانے کے لیے طویل ا?ستینوں والی قمیض بنائی ہے لیکن وہ ایسے مزید سیلفی بازو بناکر فروخت نہیں کرنا چاہتے۔