کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں وائن شاپ کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان لیاری میں واقع آئی سی آئی پل کے قریب وائن شاپ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں سندر ،بابر مسیح اور کمار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند ہوگیا ۔پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔