کراچی (نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے القاعدہ سے روابط کا اعتراف کر لےا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم جو کہ 90 روز سے رینجرز کے تحویل میں ہیں انہوںنے سندھ حکومت کے تحت بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے سچ اگل دیئے ہیں۔جے آئی ٹی کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے القاعدہ ، ٹارگٹ کلرز اور لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو طبی معاونت فراہم کی۔جے آئی ٹی کے مطابق انہوں نے متعدد دہشت گردوں کو طبی امداد فراہم کی ۔رپورٹ میں بتاےاگےا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپوں کے دوران دپشت گردون کا ڈیٹا حاصل کیا تھا۔ڈاکٹر عاصم کے اعتراف کے بعد رینجرشز نے دہشت گردی کے مقدمات کے لئے چالان تےار کر لئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش اہم شخصےات کے حوالے سے بھی انکشافات کیے ہیں۔