اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے ایک انٹرنیشنل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ شادی کی آفر عمران خان نے کی تھی ،جب عمران خان نے شادی کی آفر کی تو میں نے انہیں کہا کہ میں آپ سے شادی کیسے کر سکتی ہوں نہ میں آپ کو جانتی ہوں اور نہ آپ مجھے جانتے ہیں اور آپ کے ساتھ عمران خان کا سٹیٹس جڑا ہوا ہے اس پر عمران خان ہنسے اور کہا میں ساری زندگی تو پبلک کیلئے کام نہیں کر سکتا۔ شادی تو میں اپنی مرضی سے ہی کروں گا۔ میں نے عمران خان کو جواب دیا کہ میں دس سال سے اپنا کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں اس سے خوش ہوں اور یہ نہ ہو آپ سے شادی کرنے کے بعد میری پرائیویٹ لائف ختم ہو جائے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ تمہارے تمام مسائل دور ہو جائیں گے ایک بار تم مسز عمران خان نیازی ہو گئی تو کوئی کچھ نہیں بھولے گا اور تمہیں ایسی بزدلی سے کام نہیں لینا چاہئے اور میرے ساتھ شادی کر لینی چاہئے۔