پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذولفقار مرزا کا پارٹی بنانے کا علان کس سے اتحاد کریں گے؟ سب بتا دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (نیوزڈیسک )ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان کی دعائیں رنگ لے آئیں اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں گولارچی، ٹنڈو باگو اور بدین میں مجھے بھاری اکثریت سے کامیابی ملی، زرداری لیگ کی ہار ان کی سابقہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ بدین، ٹنڈو باگو اور گولارچی میں کلین سویپ کرے گا، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا آپسن میرے پاس نہیں ہے، عوام نے زرداری لیگ کی کرپشن کو دیکھ لیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کرپشن کی علامت بن چکے ہیں، سنگین کرپشن کرنے کے باعث ان دونوں کی تصاویر پوسٹرز سے ہٹا لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ زرداری گروپ کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی آئندہ اپنا نمائندہ منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بنانے کیلئے الیکشن جیتنے کا انتظار کر رہا تھا، الیکشن جیتتے ہی پارٹی کا اعلان کردوں گا، ملک میں کرپٹ نظام کا خاتمہ ہمارا مشن اور اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک?صورت میں کسی بھی جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے اور وہ ہے اینٹی زرداری۔ پھر چاہے وہ تحریک انصاف ہو یا جماعت اسلامی، عمران خان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وہ بحثیت کرکٹر پہلے ہی پسند کرتے تھے اور سیاست میں آنے کے بعد بھی عمران خان ایک اچھا رہنما ہے کیونکہ وہ سیدھی اور صاف بات کرتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…