لاہور(نیوزڈیسک)سینئر صحافی عارف نظامی نے انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیزی کی اہلیہ نے داعش کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔نجی ٹی وی چینل 24کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ مولوی عبدالعزیزکی اہلیہ نے داعش کے البغدادی کو باقاعدہ طور پر دعوت دی کہ وہ پاکستان میں داعش کے قیام کیلئے ان کی مدد کریں ۔ان کا کہناتھا کہ مولوی عبدالعزیز کی سرگرمیوں پر سیکیورٹی اداروںا ور حکومت کو بے حد تشویش ہے اور اس معاملے کے حل پر غور کیا جارہاہے تاکہ پھر پہلے جیسی صورتحال پیدا نہ ہو جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مولوی عبدالعزیز نماز جمعہ کیلئے لال مسجد پہنچ گئے تھے جبکہ دوسری جانب ان کی گرفتاری کیلئے بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی تھی جس کے مولوی عبدالعزیز کو جمعہ پڑھائے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا تھا ۔
وہ خاتون جس نے داعش کو پاکستان آنے کیلئے دعوت دی ،سینئر صحافی کا عارف نظامی کا تہلکہ خیز انکشاف
19
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں