گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں جمہو ریت پسند دلہن نکا ح کے بعد فوراً ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پیا گھر سد ھا ر گئیں۔تفصیلات کے مطابق رانا کا لو نی کی رہا ئشی کرن کی جمعرات کو شا دی تھی جس کی با رات لا ہو ر سے آئی تھی تاہم لا ہو ر کے رہا ئشی ارشد کے سا تھ نکا ح کے بعد دلہن اپنا وو ٹ کا سٹ کر نے کیلئے سہیلی کے سا تھ پو لنگ اسٹیشن پہنچی جہاں پر اپنا وو ٹ کا سٹ کرنے کے بعد دلہن پیا گھر سد ھا ر گئیں۔دلہن جب اپنا وو ٹ کا سٹ کر نے کیلئے پو لنگ اسٹیشن پہنچی تو وہا ں پر مو جود خواتین اور عملے نے نئی نو یلی دلہن کے اقدام کو سراہتے ہو ئے اسے فوری طور پر ووٹ کی پر چی لیکر دی تاکہ دلہن جلد از جلد اپنا وو ٹ کا سٹ کر سکے۔