کوئٹہ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما لشکر رئیسانی نے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے اہم رہنما لشکر رئیسانی نے پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفا دے دیا۔ لشکر رئیسانی نے اپنا استعفا وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ لشکر رئیسانی نے استعفا دیے جانے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا ہے۔ لشکر رئیسانی کے اس اقدام کو مسلم لیگ ن کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔