بدین(نیوزڈیسک) تحریک انصاف غیر متوقع طور پر بدین میں ایک نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب موصول ہونے والے تازہ ترین نتیجے کے مطابق تحریک انصاف غیر متوقع طور پر بدین میں ایک نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار نے بدین کے وارڈ نمبر 12 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی ہے۔