حافظ آباد(نیوزڈیسک) حافظ آباد کی یوسی 8میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں سے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدر رفیق تارڑ کے سمدھی افضل تارڑ ن لیگ کی تکٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر محمود تارڑ سے الیکشن ہار گئے۔ اس جیت پر پی آئی کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ریلی نکالی۔ سیاسی تجزیہ نگار بھی اس نتیجے پر حیران رہ گئے