اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی آگے ہیں،سینئر صحافی سلمان غنی نے میانوالی میں بڑے اپ سیٹ کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ صرف میانوالی میں اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے اگر پاکستان تحریک انصاف وہاں پرفارم نہ کرسکی جبکہ پنجاب کے باقی 11اضلاع میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔واضح رہے کہ میانوالی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا آبائی حلقہ ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔وہاں قومی اسمبلی کے دوحلقے میں جن میں سے ایک پرتحریک انصاف اوردوسری نشت پرن لیگ نے کامیابی حاصل کررکھی ہے ۔