بدین (نیوزڈیسک)سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں بدین میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض گروپ ذوالفقارمرزانے بدین کی کل 14نشتوں پرکامیابی حاصل کرلی جبکہ پیپلزپارٹی ایک بھی نشت حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی بدین میں جلسہ عام کیاتھااورکہاتھاکہ تیرہی جیتے گالیکن ذوالفقارمرزاگروپ نے ضلع کی تمام نشتیں جیت کرپیپلزپارٹی کی قیادت کوحیران کردیا