بینکا ک (نیوز ڈیسک)پاکستانی طالب علم نے بینکاک میں ہونے والا ریاضی کا ایک بین الاقوامی مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے یہ مقابلہ پین ایشیاءانٹرنیشنل سکول کی طرف سے کرایا گیا جبکہ اس طالب علم کا تعلق جامشورو کے پاک ترک انٹر نیشنل سکول سے ہے۔گریڈ 7کے اس طالب راجنیش نیل بھاٹیا نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اسی سکول کے دو اور طلباءگریڈ آٹھ ہارون یلماز نے چاندی اور دو طلباءعبد الواسع کندھیر اور عبد الواسع میمن نے مشترکہ طورپر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ایشیاءبھر سے سکولوں کے طلباءنے اس مقابلے میں حصہ لیا جو دوروز جاری رہے۔ان طلباءکو بالترتیب تین ہزار ،2100اور 1500بھاٹ انعام کے طورپر دیئے گئے۔