اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوتن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میرپیوتن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے گیس پائن لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔