لاہور/کراچی(نیوزڈیسک): بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے . الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے . جبکہ پولنگ اسٹیشنز میں مزید افراد کو آنے سے منع کر دیا گیا ہے . واضح رہے کہ پنجاب کے 12 اور سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ آج صبح ساڑھے 7 بجے سے جاری تھا جو اب ختم ہو گیا ہے. پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔