پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اپنے بچے خود بنا نے اوران کی صلاحیتیں جانچنے والی روبوٹ ’’ماں‘‘ تیار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانوی سائنسدانوں نے ایک روبوٹ ”ماں“ تیار کی ہے جو ناصرف خود اپنے ”بچے“ بناتی ہے بلکہ ان کی کارکردگی کا امتحان بھی لیتی ہے۔برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی روبوٹ ماں اپنے بنائے ہوئے ہربچے کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے اوراس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ اگلی نسل میں کون سی خصوصیات ہونی چاہیئیں۔
تحقیقی ٹیم میں شامل سائنسدان اینڈریس روزینڈو کا کہنا ہے کہ جب ماں بچوں کو بنا کر ان سے کام کرواتی ہے تو وہ یہ دیکھتی ہے کہ وہ کیسا کام کر رہے ہیں، اور پھروہ یہ معلومات اگلی نسل کے روبوٹ تیارکرنے میں استعمال کرتی ہے۔اس سارے عمل میں ایک کمپیوٹر کمانڈ دینے کے علاوہ کوئی انسانی مداخلت نہیں کی جاتی۔ ہم نے روبوٹ کی پروگرامنگ ایسے کی ہے جس میں ان کے بنائے ہوئے ڈیزائن کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں انعام ملتا ہے۔ وہ خود اپنا انعام تبدیل نہیں کرسکتے۔ روبوٹ بچوں میں فاصلہ طے کرنے کی رفتار اہم ہے۔ اگرروبوٹ زیادہ فاصلہ طے کرے تو اسے بہتر انعام ملے گا۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ فومیا آئیڈا نے کہا ماں روبوٹ دراصل سیکڑوں روبوٹ تیار کرتی ہے اوران بچوں کی کارکردگی دیکھتی ہے۔ اگر ان کی کارکردگی اچھی ہو تو وہ اگلی نسل کے لیے ان کا ڈیزائن منتخب کر لیتی ہے اور اگر بری ہو تو اسے چھوڑ دیتی ہے۔روبوٹ ماں نے یہ دیکھنے کے لیے کہ کون سا ڈیزائن اچھا ہے اور کون سا برا 500 روبوٹ تیار کیے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایسی مشینوں کو گاڑیاں بنانے والی فیکٹریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روبوٹ کے کیمرے اسمبلی لائن میں ہر گاڑی کی نگرانی کر سکتے ہیں، ان میں غلطیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور پھر بہتر گاڑی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…