منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیربلدیات سندھ کوکیوں ہٹایا گیا؟ ناراضی تھی یا کچھ اور

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سے آدھی رات کو بلدیات کی وزارت واپس لینے کے اقدام کے بارے میں حکومت سندھ کے ذرائع کے کہنا ہے کہ یہ قدم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ناصر حسین شاہ پر کسی ناراضی کے باعث عمل میں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س کو منگل اور بدھ کی شب2 بجے کے بعد اس سلسلے میں احکام وصول ہوئے جس کے بعد محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کیبنیٹ ڈویڑن کی جانب سیایمرجنسی میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کرادیا گیا۔جس میں واضح طور پر لکھا گیا کہ محکمے کی جانب سے ناصر حسین شاہ کو بلدیات کا قلمدان دینے سے متعلق 23 جولائی 2015 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے اور یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی کیبنیٹ سیکشن کی جانب سے اگرچہ نوٹیفکیشن رات2 بجے کے بعد یعنی18نومبر کو جاری کیا گیا لیکن اس پر تاریخ17 نومبر کی ہی درج کی گئی۔ خود ناصر شاہ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔قومی اخبار کی جانب سے انھیں بار بار فون کرکے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا تاہم پیپلز پارٹی کے حلقوں میں عام تاثر یہ ہے کہ ناصر حسین شاہ کی وزارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی سفارش پرختم کی گئی ہے جنھوں نے2 دن قبل وزیراعلیٰ ہاو¿س میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی تھی۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ پیپلزپارٹی میں گھوٹکی کے مہر گروپ سے زیادہ قریب ہے جبکہ وہ روہڑی کے سابق ناظم محمد علی شیخ کے بھائی اسلم شیخ کوسکھر سٹی کا میئر بنوانا چاہتے تھے جبکہ خورشید شاہ پہلے ہی یہ عہدہ اپنے بیٹے کو دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے ذرائع اس قسم کے تاثرسے انکارکررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے حلقے ہوں یا وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے ذرائع دونوں کچھ بتانے سے گریزاں ہیں کہ آخر وزارت واپس لینے میں اتنیعجلت کا مظاہرہ کیوں کیا گیا کہ آدھی رات کو نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑا جبکہ ایسا نوٹیفکیشن دوسرے دن صبح کو بھی جاری کیا جاسکتا تھا دوسرے یہ قدم بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پولنگ سے تقریباً20 گھنٹے پہلے اٹھانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…