لندن(نیوز ڈیسک) ریحام خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طلاق یافتہ عورت کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے لیکن وہ مجرم نہیں ہوتی. ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی کے بعد اور دس ماہ کے دوران ان پر اور ان کے بچوں پر الزامات عائد ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ان پرلوگوں نے کسی تحقیق کے بغیر الزامات لگائے۔زہر سے لے کر جاسوس ہونے تک کسی نے الزامات لگانے سے پہلے تحقیقات نہیں کیں ۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے بھی مجھ پر حملے کئے لیکن ہم سب خاموشی سے یہ کچھ ہوتا دیکھتے رہے ۔