گوجرانوالہ(آن لائن)گوجرانوالہ میں وزیر مملکت عثمان ابراہیم کے گھر پر فائرنگ ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ یوسی 52 پولنگ سٹیشن پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم سے بھولا گجر کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت عثمان ابراہیم کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ وزیر مملکت کے بھائی چیئر مین یونین کونسل کے امیدوار ہیں۔ دوسری جانب گوجرانوالہ کی یو سی 52 پولنگ سٹیشن میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں پی ٹیآئی کے کارکن بھولا گجر کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ادھر چیچہ وطنی کی یو سی 56 میں اٹھارہ گیارہ ایل میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے کونسلر رانا وسیم زخمی ہو گئے ہیں۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔