پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

گوگل، تنقید کے باوجود نئے انداز میں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک عرصے مذاق کا نشانہ بننے والا گوگل پلس اب بھی ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نظر نہیں آتا اور اب گوگل نے اسے ایک نئی شکل دے دی ہے۔گ±وگل پلس کی نئی ویب سائٹ کی توجہ کا مرکز اب ’کلیکشنز‘ (دلچسپیوں کے مجموعے) اور ’کمیونیٹیز‘ (سماجی حلقے) ہوں گے تاکہ اسے ذاتی نوعیت کے نیٹ ورک سے زیادہ پسندیدہ مشاغل کے نیٹ ورک کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
گوگل کا نیا لوگو متعارف کروا دیا گیا
اپنے بلاگ پوسٹ میں گ±وگل لکھتا ہے کہ ’ہم مکمل طور پر نئی شکل کے ساتھ گ±وگل پلس کو متعارف کروانے کا آغاز کر رہے ہیں جس میں کمیونیٹیز اور کلیکشنز کو ترجیح دی گئی ہے۔ دلچسپیوں اور مشاغل پر انحصار کرنے والا گ±وگل پلس استعمال میں پہلے کی نسبت آسان اور سادہ ہے۔‘
بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم نے اسے انٹرنیٹ، اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے حساب سے اسے از سرِ نو تشکیل دیا ہے اور اب اس کا استعمال موبائل فونز پر پہلے سے زیادہ سہل ہو گیا ہے۔ اب آپ بڑی سکرین استعمال کر رہے ہوں یا چھوٹی، آپ یکساں اور تیز رفتار تجربے سے گزریں گے۔‘
ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے گ±وگل نیٹ ورک کے صارفین کے طریقہ استعمال کا تجزیہ کیا ہے کہ وہ کن مخصوص سہولیات کو استعمال کر رہے ہیں اور ان کے لیے بار بار کیوں گ±وگل پلس کی جانب لوٹ کر آتے رہے ہیں۔ہم مکمل طور پر نئی شکل کے ساتھ گ±وگل پلس کو متعارف کروانے کا آغاز کر رہے ہیں جس میں کمیونیٹیز اور کلیکشنز کو ترجیح دی گئی ہے۔ دلچسپیوں اور مشاغل پر انحصار کرنے والا گ±وگل پلس استعمال میں پہلے کی نسبت آسان اور سادہ ہے۔گوگل بلاگ گ±وگل پلس بغیر کسی بڑی تشہیری مہم کے جون 2011 میں متعارف کروایا گیا تھا۔اس نیٹ ورک کے بارے میں اصل منصوبہ یہ تھا کہ اسے اصل زندگی میں ہمارے دوستوں، رفقائے کار اور گھر والوں کے ساتھ سماجی حلقوں کی طرز پر تشکیل دیا جائے۔خیال تو عمدہ تھا لیکن اسے لوگوں نے آخر تک نہیں اپنایا۔ا±س وقت تک فیس ب±ک کے صارفین کی تعداد پہلے ہی 50 کروڑ تک پہنچ چکی تھی اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تھمنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تھے حالیہ عرصے میں ایسا محسوس ہونے لگا تھا گویا گ±وگل پلس آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہو۔جیسے کسی گاڑی کی قدر ختم ہونے کے بعد اس کے کارآمد پ±رزے الگ سے استعمال کیے جاتے ہیں اسی طرح گ±وگل پلس کے عمدہ پہلوو¿ں کو الگ سے متعارف کروایا گیا تھا۔ مثال کے طور پر گ±وگل پلس کی ہینگ آو¿ٹ ویڈیو چیٹ جیسی سہولت کو علیحدہ سے اپنی شناخت کے ساتھ متعارف کروایا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی صارفین کی ناپسندیدگی کے باعث یو ٹیوب کے ساتھ گ±وگل پلس کا انضمام بھی ختم کر دیا گیا تھا۔گ±وگل پلس کی اپنی بقا کی جنگ جاری ہے۔ اگرچہ کہے اہداف اب 2011 جتنے بلند نہیں رہے ہیں لیکن مقاصد اب اور بھی واضح ہیں۔کسی کو اس بات کی پروا ہوتی ہے یا نہیں یہ الگ بات ہے۔ گ±وگل پلس کی نئی شکل پیش کر دی گئی ہے تاہم جب تک مکمل طوپر نئی شکل متعارف نہیں کروا دی جاتی، صارفین ’پرانے‘ گ±وگل پلس کو مختصر عرصے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…