اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم کے مرتکب دو مجرمان کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے بعد فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایک اہلکار کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما کو پھانسی صلاح الدین قادر چوہدری اور علی احسن محمد کو سنہ 1971 کی جنگ میں جنگی جرائم پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔صلاح الدین کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ہے اور وہ سابق وزیر ہیں جبکہ علی احسن محمد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔بنگلہ دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے کے حکام کے مطابق فیس بک، فیس بک، فیس بک مسینجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل محبوب عالم نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد اب اگر صدر کی جانب رحم کی اپیل منظور نہیں ہوتی تو دونوں مجرمان کو پھانسی دینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔بنگلہ دیش میں سنہ 2010 سے دو مختلف ٹرائبیونل جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ٹرائبیونل کی جانب سے مجرم ٹھہرائے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ان عدالتی کارروائیوں کے ناقدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ حکومت جنگی جرائم کے ٹرائبیونل کو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔اس کے علاوہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ بھی کہہ چکی ہے کہ اس عدالت کا طریقہ کار بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہے۔سنہ 1971 میں نو ماہ تک جاری رہنے والی پاکستان سے علیحدگی کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے لگائے گئے ہیں۔بنگلہ دیشی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ میں تقریباً 30 لاکھ افراد مارے گئے، جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے یہ تعداد حقیقت سے بہت زیادہ ہے اور نہ ہی ان اعداد و شمار کی کوئی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
بنگلہ دیش ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پابندی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
مئی میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری



















































