کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ایف ٹی سی فلائی اوور کے نزدیک تیز رفتار رکشہ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایف ٹی سی فلائی اوور کے نزدیک مقامی ہو ٹل کی تیز رفتار وین اور مخالف سمت سے آنے والے رکشے کے درمیان تصادم ہو گیا،تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4 افراد میں سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں تینوں زخمی افرا د دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ، جبکہ رکشہ ڈرائیور اور رکشہ میں سوار ایک شخص محفوظ رہا۔جاں بحق ہو نے والے افراد میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔پولیس نے وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔