جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ اکتوبر 2016ء کی ڈیڈ لائن تک مکمل کر لیا جائے گا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ اکتوبر 2016ء کی ڈیڈ لائن تک مکمل کر لیا جائے گا ٗ ایئر پورٹ کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے راما ڈیم رواں ماہ سے کام شروع کر دے گا۔ ایئر پورٹ پر دو رن ویز، 6 ٹیکسی ویز، 5 اپرنس، 15 پسنجر بورڈنگ بریجز، 42 امیگریشن کاؤنٹرز سمیت جدید سہولیات شامل ہونگی۔ بدھ کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) پرویز ایچ نیازی نے بتایا کہ بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تکمیل میں اراضی کے حصول میں تاخیر، ڈائریکٹرز کی بار بار تبدیلی، بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، ایئر پورٹ تک آسان رسائی اور پانی و بجلی کی سہولتیں میسر نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات کے باعث تاخیر ہوئی تاہم ایئر پورٹ کا 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اپنی ڈیڈ لائن تک تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر 90 چیکنگ کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے اس کے علاوہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت میسر ہو گی جبکہ ایئر پورٹ پر تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور دنیا کے جدید اور بڑے جہاز بشمول ایئر بس A380 ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر سیکورٹی کا بھی جدید نظام نصب کیا جائیگا ٗ ایئر پورٹ تک آسان اور بہتر رسائی کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کشمیر ہائی وے تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…