کراچی(نیوزڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آل شیئرز اسلامک انڈیکس کا افتتاح کر دیا گیا، آپریشن ضرب عضب پر 190 ارب روپے خرچ کئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے معاشی ترقی سات فیصد تک لے کر جائیں گے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا اغاز کیا، وزیر خزانہ نے آل شئیرز اسلامک انڈیکس آف پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ معاشی اہداف کے حصول کے لیے بڑے فیصلے کئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام آئندہ سال عمل میں آجائے گا،سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفرالحق حجازی نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹس اور معیشت کی بہتری کے لئے ایس ای سی پی نے انتہائی فعال کردار ادا کیا، سال دوہزار پچاس تک پاکستان کی معیشت دنیا کی اٹھارہ بڑی معیشتوں میں آجائے گی، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا کہ آل شیئرز اسلامک انڈیکس کی لسٹنگ اہم کامیابی ہے، اسلامی مالیات کے فروغ کے لئے کوششیں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔