بیجنگ۔۔۔۔دنیا کے سب سے بڑے چینی ‘تھری گارجز’ ڈیم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔دریائےِ یانگ ڑی پر دس سال پہلے قائم ہونے والے ڈیم کے بجلی گھر سے 2014 میں مجموعی طور پر 98.8 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2013 میں برازیلین 150 پیراگوئیان ڈیم ‘اتیاپو’ کے نام تھا۔تھری گارجز ڈیم کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیم سے پیدا ہونے والی توانائی چار کروڑ نوے لاکھ ٹن کوئلہ جلانے جتنی ہے۔بیان کے مطابق، اس طرح ڈیم کے ذریعیدس کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے سے بچی۔تاہم اس دیو قامت منصوبے پر ماحولیاتی تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ منصوبہ شروع ہونے پر دس لاکھ لوگوں کو مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ڈیم کی تعمیر سے متاثرہ ہزاروں لوگ اب بھی غربت میں زندہ ہیں اور چینی حکومت نے 2012 میں تسلیم کیا تھا کہ ہجرت کرنے والے متاثرین پر ‘فوری توجہ’ کی ضرورت ہے۔ڈیم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دریا میں موجود ڈولفنز کی بقا خطرے میں ہے۔یاد رہے کہ 22500 میگا واٹ پیدا واری صلاحیت رکھنے والا تھری گارجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے
چینی ڈ یم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































