کراچی (آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کے دوست سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشتگردوں کی معاونت کرنے کا پہلا کیس تیار کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اوررینجرز کے تعلقات کے حوالے سے آئندہ دس روز انتہائی اہم ہیں۔ سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی رینجرز کی نوے روزہ تحویل25 نومبر کو پوری ہو رہی ہے جبکہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف پہلا کیس تیار کر لیا گیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم پر تین بڑے الزامات کے تحت کیس تیار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور رینجرز کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے جو ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کیس سے مزید وسیع ہو جائے گی تاہم اس حوالے سے آئندہ دس روز بہت اہم ہوں گے۔