لاہور (آن لائن) میاں منظور احمد وٹو نے پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ استعفےٰ پنجاب کے 12 اضلاع میں اچھی کارکردگی سامنے نہ آنے سامنے آیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وٹو نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا ہے اور زیادہ تر اضلاع میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ وٹو کا استعفیڈ پارٹ چیئرمین نے قبول نہیں کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تکمیل تک موجودہ پوزیشن پر کام کرنے کو کہا گیا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وٹو کے حامی سمجھتے ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلوں کے نتائج تک انتظار کر لینا چاہئے تھا ۔منظور وٹو نے 2013 کے الیکشن سے قبل پی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی اس کے بعد سے ان پر پارٹی کے پرانے رہنماﺅں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور اسے پارٹی کے لئے اجنبی قرار دیا اور پی پی پی کے اندر ایک مضبوط گروپ ان کے خلاف کام کرتا رہا ہے ۔