لاہور(آن لائن) الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقد کرائے جانے والے بلدیاتی الیکشن جو کہ پولیس کی نگرانی میں ہو رہے ہیں میں دھاندلی کی روک تھام کےلئے پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی، ق لیگ اور دیگر جماعتوں کا”فوج تعیناتی“ کا مطالبہ پورا نہ ہوسکا۔ پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے فوج کی تعیناتی کی درخواست دے رکھی ہے۔ یا د رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انیس نومبر کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب میں 11 ہزار 935 پرزائیڈنگ آفیسر اور 6 ہزار 957 اسسٹنٹ پرزائیڈنگ آفیسر تعینات کئے جائینگے جنہیں درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے ۔