لاہور(آن لائن)بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے بارہ اضلاع کے متعدد پولنگ اسٹیشنز اور یونین کونسل میں انتخابات ملتوی کر دئےے گئے تھے جبکہ سو سے زائد یونین کونسلز سے دھاندلی کی شکایات پر دوبارہ الیکشن کروانے کی درخواستیں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسرز کو وصول ہوئیں۔ الیکشن کمیشن سے وابستہ سینئر اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ تینوں مراحل کے منسوخ بلدیاتی الیکشن ایک ہی دن 15دسمبر کو کرائے جا سکتے ہیں تاہم 31اکتوبر،19نومبر اور5دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے بعد مخصوص پانچ نشستوں کے الیکشن بھی ایک ساتھ کرائے جانے کا امکان ہے۔