شارجہ(آن لائن) تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ دیا گیا، وہ کوچ کی” گڈ بکس“ میں نہ ہونے کے سبب ٹور کا کوئی میچ بھی نہیں کھیل سکے ہیں۔وقار یونس کی انا نے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کا کیریئر داو¿ پر لگا دیا، انھوں نے پہلے میچ میں چھٹی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 62 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، مگر پہلے میچ میں بلال آصف کی ناکامی کے بعد دوسرے ون ڈے میں بابرکو حفیظ کا ساتھی بنا دیا گیا۔وہ صرف 4 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، تیسرے میچ میں بھی ان سے اوپننگ کرانے کا ناکام تجربہ دہرایا گیا، اس بار بابر کی اننگز22 رنز تک محدود رہی۔ دریں اثنا میچ کیلیے پاکستانی ٹیم میں انجرڈ یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا گیا، انگلینڈ نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔