لاہور(آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری پنشنروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام وفاقی اداروں میں پنشنروں کی خدمت کے لیے ویلفئیر آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تمام وفاقی ادارے 31دسمبر تک آفیسرز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک میٹنگ 16اکتوبر ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کے جن کے پنشنرز کیس کو تیز ترین طریقے سے نمٹایا جائے تا کہ پنشنزز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہو سکیں ۔ اس لیے تمام وزاراتیں اور وفاقی ادارے اس کام کے لیے خصوصی طور پر ویلفئیر آفیسرز کی تعیناتی کو لازمی بنائیں ۔
وفاق کا سرکاری پنشنروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں