کراچی: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے 2 روز قبل ہی پیپلز پارٹی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے قلمدان واپس لے لیا ہے۔سندھ حکومت نے رات دیر گئے اچانک سرکاری افسران کو بلوا کر ناصر حسین نے وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کروادیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر حسین بے محکمہ وزیر رہیں گے جب کہ وزیر بلدیات کا قلمدان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس رہے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت وزیربلدیات ناصر حسین شاہ سے ناراض تھی اس لئے ان سے قلمدان واپس لیا گیا۔واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ کو 23 جولائی 2015 کو محکمہ بلدیات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔