اسلا م آباد(آن لائن) سی ڈی اے کے اسلام آباد کی اپ گریڈیشن اور ضروری تعمیر و مرمت کے خصوصی منصوبے کے پہلے مر حلے مےں G سےرےز کے سےکٹرز پر خصوصی توجہ دی جائے اور سےکٹر G-11مےں اپ گرےڈےشن اور تعمےرو مرمت کاکام کل سے شروع کیا جائے جبکہ جن سےکٹروں مےں اس منصوبے کے تحت کام جاری ہے اس کو مقررہ مدت مےں جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ چےئر مےن سی ڈی اے نے یہ ہداےت سی ڈی اے ہےڈ کو ٹر مےں منعقدہ اےک اجلاس کے دوران دےں۔ اجلاس مےں اسلام آباد کی اپ گرےڈےشن اور تعمےرو مرمت کے منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا گےا۔ اجلاس مےں سی ڈی اے کے ممبر اےڈمنسٹرےشن و اسٹےٹ عا مر علی احمد، ممبر انےنئرنگ شاہد سہےل اور سی ڈی اے کے دےگر سےنئر افسران نے شرکت کی۔ چےرمےن سی ڈی اے کو بتاےا گےا کہ اسلام آباد اپ گرےڈےشن کے منصوبے کے پہلے مر حلے مےں سےکٹرG-6, G-7اور F-6مےں ترقےاتی کام پر کام جاری ہے۔ انہےں بتا ےا گےا کہ ان سےکٹروں مےں روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کے علاوہ فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت سائن بورڈز ،کارپیٹنگاور دیگر شہر ی سہولیات کی ا پ گریڈیشن کے علا وہ شہر کی خوبصورتی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بناےا جا رہا ہے ۔انہےں بتاےا گےا کہ جےسے ہی تمام شاہراﺅں پر کار پےٹنگ کے کام کی تکمےل کے ساتھ ہی سٹےٹ آف دی آرٹ لےن مارکنگ کا آغا ز کر دےا جائے گا جس کے لئے پہلے ہی ٹےنڈرز شائع کئے جا چکے ہےں۔ انہےں بتاےا گےا کہ بحا لی اور اپ گرےڈےشن کا کام ہنگا می بنےا دوں پر اور بےک وقت تمام علا قوں مےں کیا جارہا ہے۔ اجلاس کو بتاےا گےا کہ چےئر مےن سی ڈی اے کی خصوصی ہداےت پر سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران اس منصوبے کی ذاتی طور پرنگرانی کر رہے ہےں تاکہ منصوبے کو نہ صرف جلد مکمل کیا جا سکے بلکہ کام کے معےار کو بھی ےقےنی بنےا جا سکے۔ اجلاس کو مزےد بتاےا گےا کہ اس منصوبے کے تحت شہر کے تمام پارکوں بالخصوص گنجان آباد سیکٹروں کے پارکس میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی کے علا وہ اسلام آباد کے اہم چوراہوں کی خوبصورتی ، لینڈ سکیپنگ اور خوبصورت موسمی پھول اور پودے لگائے جا رہے ہےں۔اجلاس کو مزےد بتاےا گےا کہ منصوبے کے دوسرے مر حلے کے لئے ٹےنڈر ز بھی شائع کئے جا چکے ہےں جو اگلے ہفتے کھولے جائےں گے جس کے بعد دوسرے مر حلے مےں کام کا آغاز کر دےا جائے گا۔ چےئر مےن سی ڈی اے نے انجےنئرنگ ونگ کو ہداےت کی کہ کام کی رفتار کو مزےد تےز کر نے کے لئے افرادی قوت اور مشےنری کی تعداد کو دگنا کر دےا جائے۔ انہوں نے ہداےت کی کہ G سےرےز کے تمام سےکٹروں مےں بےک وقت کام کیا جائے اور G-11مےں بھی کام کا آغاز کی جائے تاکہ ان سےکٹروں کو دےگر سےکٹروں کے برابر لا ےا جا سکے۔ انہوں نے مزےد ہداےت کی کہ جن علا قوں مےں روڈ کا رپےٹنگ کاکام مکمل کیا جا چکا ہے ان مےں لےن مارکنگ کا آغا ز کیا جائے۔ انہوں نے مزےد ہداےت کی جن علا قوں مےں ترقےاتی کام جاری ہے وہاں پانی کے چھڑکا ﺅں کے انتظامات کو ےقےنی بنا ےا جائے۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ہداےت کی ہے کہ کہ وہ کام کے معےار اورانٹرنےشنل معےار کے مطا بق تکمےل کو ےقےنی بنائےں تاکہ نہ صرف اسلام آباد کی خو بصورتی کو بحال کیا جاسکے بلکہ شہرےوں کو بہتر سہولےات کی فراہمی کو ےقےنی بناےا جا سکے۔
وفاق نے اپ گریڈیشن اور تعمیر و مرمت کا منصو بہ شروع کردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے سمندر کی تہہ میں جانے والے پاکستانی باپ بیٹے ...
-
پاکستان میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان
-
پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی
-
ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافہ
-
آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف
-
سالانہ 3 کروڑ روپے تک کاروبار کرنیوالی کمپنیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر
-
پاکستانی خاتون 2 سال میں 8 بچوں کی ماں بن گئی
-
وزیر اعظم پاکستان کی تنخواہ کے حوالے سے اہم انکشاف
-
نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
’نیوکلئیر میزائل لگانے کی جگہ ڈھونڈ رہا ہوں‘:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی چھت ...
-
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے سمندر کی تہہ میں جانے والے پاکستانی باپ بیٹے سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی...
-
پاکستان میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان
-
پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی
-
ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافہ
-
آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف
-
سالانہ 3 کروڑ روپے تک کاروبار کرنیوالی کمپنیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر
-
پاکستانی خاتون 2 سال میں 8 بچوں کی ماں بن گئی
-
وزیر اعظم پاکستان کی تنخواہ کے حوالے سے اہم انکشاف
-
نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
’نیوکلئیر میزائل لگانے کی جگہ ڈھونڈ رہا ہوں‘:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے
-
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی
-
’بہو نے بیٹےکو خودکشی پر مجبور کیا‘، بچوں کیساتھ دو دریا پر خودکشی کرنیوالے اورنگزیب کے والد کا دعوی...
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروںپر پاک فوج کا ردعمل آ گیا