بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

دیپکا اور رنبیرکپور22نومبرکو پاکستان آئیں گے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنبیر کپور 22نومبرکو بھارتی ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ” تماشا“ کے پریمیئر میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے جب کہ فلم کاپریمیئر نیوپلیکس سینما میں 22 نومبر کی شام کوہوگا۔دونوں فنکاروں کی پاکستان آمد پر مقامی فنکاروں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، جب کہ دونوں فنکاروں کی کراچی میں فلم کے پریمئرشومیں شرکت کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس میں پاکستانی ڈائریکٹرزدونوں فنکاروں کو مشترکہ فلم کے لیے سائن بھی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق دونوں فنکاروں نے ویزے کے لیے پاسپورٹ جمع کروادیاہے دونوں فنکاروں کی پاکستان آمدویزے سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ فلم ”تماشا“ میں رنبیر کپور ہیرو اور دیپکا پڈوکون نے بطور ہیروئن کام کیا ہے جب کہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ والد کا کردار نبھارہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پونم سنگھ ،فرازسرویا،نکی بھگت نمایاں نام شامل ہیں۔ ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی موسیقی اے آررحمان نے دی ہے جب کہ سکھویندرسنگھ، ارجیت سنگھ، موہیت چوہان، لکی علی، میکاسنگھ، اے آررحمان اور الکایاگنک کے گائے ہوئے گیت شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…