کپواڑا (آ ئی این پی) مقبو ضہ کشمیر میں مجا ہد ین اور بھا رتی فو ج کے ما بین جھڑ پ میں کرنل نتین جوشی ہلاک ہو گئے، واقعہ کپواڑا میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے لڑائی جاری ہے۔مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی فو ج کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی جھڑپوں کے نتیجے میں دو ہندوستانی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔وا ضح رہے کہ جھڑپیں سری نگر سے تقریباً 70 کلو میٹر دور ہورہی ہیں جو کہ ہندوستانی کشمیر کا اہم ترین شہر ہے۔