اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر جسم پر وجہ بلاوجہ خارش ہونے لگے تو یہ کوئی اچھی بات نہیں اور اس کی وجہ جگر کی خرابی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ الکوحل کا استعمال کرتے ہیں وہ ہاتھوں اور پاﺅں پر خارش کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جگر خون سے زہریلے اور نمکیات نکال نہیں پاتا اور انہیں جلد میں اکٹھا کرنے لگتا ہے اور ہمیں خارش ہونے لگتی ہے۔اگر رات کے وقت خارش زیادہ ہوتو اس کی وجہ کوئی انفیکشن بھی ہوسکتی ہے لیکن جگر کی خرابی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔آپ کو چاہیے کہ کسی اچھے سے ماہر جلد کے ساتھ مشورہ کریں تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔