اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ہوئی تحقیق کے مطابق لوگوں کے ٹویٹر پر ٹویٹ سے نفسیاتی خصوصیات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹویٹر پر استعمال ہونے والی 140 خصوصیات کا مطالعہ کر کے لوگوں کے حالات،نفسیات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ زیادہ تر اپنی جگہ،کام اور احساسات کو شیئر کرتے ہی۔ دوسرے لفظوں میں لوگ اپنے ٹویٹ میں اپنی زندگی کے تجربات کو شیئر کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ ہفتے کے اختتام پر مثبت احساست جبکہ ہفتے کے آغاز پر منفی احساسات کا اظہار کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ 9 سے 5 کے دوران لوگوں کے کیے گئے ٹویٹ زیادہ تر کام کرنے کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ شام میں لوگ زیادہ تر سوشل ٹویٹ کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنسی فرق کی بات کی جائے تو خواتین مردوں کی نسبت بہت زیادہ جذباتی ٹویٹ کرتی ہیں۔ ماہرین کے پلوز ون جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔