بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

شارجہ ،انگلینڈ نے پاکستان کو6وکٹ سے شکست دے دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوزڈیسک) انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن روئے اور الیکس ہیلس نے اننگز کا آغاز کیا، روئے 12 رنز کے ٹوٹل پر 7 رنز بنا آؤٹ ہوگئے جب کہ 27 رنز کے مجموعے پر جوئے روٹ بھی 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہیلس نے تیسری وکٹ کے لیے کپتان مورگن کے ساتھ 60 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن مورگن 35 رنز پر شعیب ملک کا نشانہ بنے جب کہ اگلے ہی اوور میں اوپنر ہیلس بھی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیلر اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، ٹیلر 67 اور بٹلر 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ظفر گوہر نے 2 جب کہ شعیب ملک اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نوجوان بلے باز بابر اعظم اور کپتان اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا اور محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر45 رنز جوڑے ہی تھے کہ بابر اعظم 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حفیظ اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ پر شاندار کھیل پیش کیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 92 تک پہنچایا تو کپتان اظہرعلی غلط فہمی کا شکار ہوکر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حفیظ 45، سرفراز احمد 26، افتخار احمد 3 اور محمد رضوان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی 6 وکٹیں 145 رنز پر گرگئی تھی تاہم ٹیل انڈرز نے محتاط انداز میں بیتنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 208 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انور علی 7، اپنا پہلا میچ کھلنے والے ظفرگوہر نے 15، اور وہاب ریاض نے 3 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی۔جب کہ ڈیوڈ ولے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…