ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے سکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ مصر کے علاقے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی کے سربراہ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو مطلع کیا ہے کہ جہاز کے ملبے سے بیرونی دھماکہ خیز مواد کے نمونے ملے ہیں،میڈیارپور ٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ روسی جہاز کی تباہی کے ذمہ دار افراد کو ڈھونڈ نکالیں گے۔کوگلیماویا نامی کمپنی کا ایئر بس اے 321 طیارہ بحیرہ احمر کے کنارے واقع مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے لیے پرواز کے 23 منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔