جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

’مسلمانوں کا داخلہ ممنوع‘ کے فیس بک پیغام پر خاتون گرفتار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ کے شہر اوکسفرڈ میں ایک بیوٹی سیلون کے فیس بک صفحے پر مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اعلان کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پیرس میں جمعے کو ہونے والے حملوں کے بعد ’بلنکس آف بسٹر‘ نے اپنے فیس بک کے صفحے پر یہ پیغام شائع کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے اس 43 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں حملے کرنے والے کون تھے؟مشتبہ حملہ آور کے طور پر سکھ پیروکار کی تصویر وائرل’بلنکس آف بسٹر‘ نے فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ ’اسلامی عقیدے‘ سے تعلق رکھنے والے کسی صارف کی بکنگ نہیں لیں گے۔پیغام کے بعد کئی لوگوں نے اپنے رد عمل میں بیوٹی سیلون پر تنقید کرتے ہوئے اس کے فیس بک کے صفحے پر سینکڑوں پیغامات چھوڑے ہیں۔ایک شخص لنڈا سٹبس نے لکھا: ’آپ کے نفرت انگیز پیغام کے بعد آپ کے کاروبار کو ایک نئی پہچان اور برانڈ کی ضرورت ہے۔ میرا خیال ’بسٹر کا متعصب سیلون‘ زیادہ مناسب رہے گا۔‘سکاٹ ووڈس نے لکھا: لوگ جہالت پر نقلی پلکیں تو لگا سکتے ہیں لیکن اُسے تعلیم نہیں فراہم کر سکتے۔ آپ کو ابھی ’بہت کچھ‘ سیکھنا ہے، آپ نسل پرست اور جاہل ہیں۔‘
جمعے کی رات کو پیرس میں آٹھ اسلامی شدت پسند جنگجوؤں نے سلسلہ وار حملے کیے تھے جن کے نتیجے می129 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔جب بی بی سی نے بلنکس آف بسٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو سیلون کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔فیس بک کے جس صفحے پر بلنکس آف بسٹر نے اپنا پیغام شائع کیا تھا اب اسے ہٹا دیا گیا ہے۔خاتون کو ایسے تحریری مواد کی نمائش کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا جن کا مقصد نسلی منافرت پھیلانا، لوگوں کی توہین کرنا، انھیں دھمکی دینا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنا تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کی سارجنٹ سٹیو ڈکسن نے کہا: ’ٹیمز ویلی پولیس نسلی امتیاز کو فروغ دینے کے تمام الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہمیشہ ان کی تحقیقات کرے گی۔‘اس خاتون کو اب ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔11

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…