اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امام بارگاہ پر حملے کے چار ملزمان کی سزا کالعدم،رہا کرنے کا حکم

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ۔۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے 2002 میں امام بارگاہ پر حملے کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس قاضی محمد امین نے پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے جرم کے میں چارافراد کو دی گئی سزائے موت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا۔جن چار ملزمان کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں حبیب اللہ، فضل حمید، طاہر محمود اور حافظ نصیر احمد شامل ہیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پھانسی کا سزائیں انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سنائی گئی تھیں۔ لہذا چاروں ملزمان کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ 26 فروری 2002 میں راولپنڈی میں امام بارگاہ شاہ نجف پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 دسمبر 2004 کو ان چار ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔وکیل دفاع ملک رفیق نے عدالت کو بتایا کہ امام بارگاہ شاہ نجف پر خود کش حملہ کیا گیا تھا اور ان کے موکل کو شک کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے۔وکیل استغاثہ مرزا عثمان نے عدالت کو بتایا کہ یہ چار ملزمان خودکش حملہ آور کے سہولت کار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ اس مقدمے کی تفتیش کے دوران تفتیشی افسر انسپیکٹر راجہ ثقلین کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…