تہران(نیوزڈیسک)یران کے ایک کرد رہنما نے عراق کے شہر کرکوک اور موصل پر قبضے کا ایرانی منصوبہ طشت از بام کیا ہے۔عرب اخبار کے مطابق خصوصی گفتگومیں آزادی برائے کردستان کے عسکری بازو کے سربراہ حسین یزدی بنا نے کہاکہ ایران کے بیرون ملک آپریشن کرنے والے پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس طوز خورماتو کے علاقے میں جاری آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے۔شعیہ ملیشیا کے ہاتھوں کی جانے والی ان کارروائیوں کا ہدف علاقے کے عام شہری ہیں۔ القدس فورس نے طوز خورماتو کے مختلف علاقوں میں ماہر نشانچی تعینات کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خاطر خواہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔