بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ہم دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے ،فرانسیسی صدرکا عزم

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوزڈیسک)فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے پارلیمان کے غیرمعمولی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں تین ماہ کی توسیع کے لیے بل پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمان اسی ہفتے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں مزید تین ماہ کی توسیع سے متعلق بل پرغور کرے گی۔انھوں نے ارکانِ پارلیمان سے کہا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر تک بل کی منظوری دے دیں۔انھوں نے فرانسیسی آئین میں ترامیم کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ حکام جنگ کی سطح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائی کرسکیں۔فرانسو اولاند نے پولیس اور قانونی نظام میں ساڑھے آٹھ ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 2019ءتک فوج میں ملازمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔انھوں نے اپنی تقریر میں سکیورٹی فورسز اور آرمی کے بجٹ میں اضافے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”میں موجودہ حالات میں سکیورٹی پیکٹ کو استحکام پیکٹ پر برتری حاصل ہے”۔ وہ یورو زون کی بجٹ تحدیدات کا حوالہ دے رہے تھے۔انھوں نے پیرس میں جمعہ کی شب چھے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے حملوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا شام میں فیصلہ کیا گیا تھا،بیلجیئم میں ان کی تیاری کی گئی اور فرانسیسی مدد سے اس کو پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا ہے۔فرانسواولاند نے داعش کے خلاف جنگ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…